ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے سالانہ ڈنر کا اہتمام;وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سمیت دیگر معززین کی شرکت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے سالانہ ڈنر کا اہتمام;وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سمیت دیگر معززین کی شرکت

Tue, 22 Aug 2017 20:30:21  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے یہاں اے ایم یو اسٹاف کلب میں سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر حمیدہ طارق بھی بطور خاص موجود تھیں۔ اس کے ساتھ ہی علی گڑھ ڈویژن کے کمشنر مسٹر سبھاش چند شرما سمیت دیگر ضلعی حکام بھی ڈنر میں شامل ہوئے۔ 
 اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر مجاہد بیگ، سکریٹری ڈاکٹر مصطفی زیدی، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اشرف متین اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈنر میں تین ہزار سے زائد معززین نے شرکت کی۔سالانہ ڈنر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ مختلف فیکلٹیز کے ڈین، شعبوں کے سربراہ، ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، نان ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن، اے ایم یو ایمپلائز یونین کے عہدیداران، آر ڈی اے کے عہدیداران، اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن و دہلی کی اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ 
 


Share: